کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کہا کہ آج پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانا باعثِ فخر بن چکا ہے،پاکستان نے فخر کے ساتھ یہ جنگ جیتی، یہ قوم کی تاریخی فتح ہے،سینیٹر سرمد علی نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو فیڈریشن ہاؤس کراچی میں آپریشن "بنیان مرصوص" کی کامیابی پر کراچی میں ایف پی سی سی آئی کے زیر اہتمام یومِ تشکر کی ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔