کراچی( افضل ندیم ڈوگر )مشہور پاکستانی اداکارہ ریما خان نے اپنے شوہر معروف ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب کے ہمراہ ترکی کے امریکہ میں سابق سفیر حسن مرات مرکان کے بیٹے کی شادی میں شرکت کی جو ترکش دارالحکومت انقرہ میں منعقد ہوئی۔ ماضی کی معروف اداکارہ ریما خان اور ان کے شوہر ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب کو خصوصی طور پر اس تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ ملا تھا۔ انقرہ کے گرینڈ انٹرکانٹینینٹل ہوٹل میں منعقدہ شاندار تقریب میں معروف سیاسی، سرکاری اور سماجی شخصیات اور معززین نے شرکت کی۔ جن میں ترکی کے اعزازی صدر Cevdet Yilmaz - نائب صدر Alparslan Bayraktar - وزیر توانائی اور قدرتی وسائل، ترکی کے دیگر وفاقی وزراء، ترکی میں جاپان اور آذربائیجان کے سفیر اور بہت سے دوسرے معزز مہمان شامل تھے۔ اداکار ریما خان نے اس نمائندے کو بتایا کہ ہال کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا اور ماحول بہت ہی دلکش اور پرسکون تھا۔ تقریب میں ترکی کے کھانے اور شام کا بہت لطف اٹھایا۔