• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر ڈی اے میگا کرپشن، سابق اور موجودہ 15 ڈائریکٹر جنرل کی فہرست نیب کو فراہم

اسلام آباد (ساجد چوہدری )راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 2ارب روپے کی میگا کرپشن، 2016ء سے تاحال تعینات رہنے والے15ڈائریکٹر جنرل اور فنانس ڈائریکٹوریٹ میں 14ڈائریکٹرز ایڈمن و فنانس ، 5ڈپٹی ڈائریکٹرز فنانس سمیت اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور فنانس ونگ میں تعینات عملہ کی فہرست نیب کو فراہم کر دی گئی ہے ، 2016ء سے اب تک تعینات رہنے والے 14 ڈائریکٹرز ایڈمن و فنانس ، 5ڈپٹی ڈائریکٹر ز کی فہرست بھی نیب کے حوالے ,گزشتہ روز یہ تفصیلات آرڈی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن کے دستخطوں سے نیب راولپنڈی کو فراہم کی گئی ، آرڈی اے سے ملنے والی فہرست کے مطابق 9مارچ 2016ء سے تاحال بالترتیبرہنے والے15 ڈائریکٹرجنرل میں عظمت محمود ، طلعت محمود ، ندیم اسلم چوہدری ، رانا اکبر حیات ، جودت ایاز، محمد حیات لک، جودت ایاز ، ندیم محمود ابڑو، عما رہ خان ، چوہدری مقبول احمد دھاولا، کیپٹن (ر ) عبدالستار عیسانی ، ندیم احمد ابڑو، گلزار حسین شاہ ، نور الامین مینگل ، کیپٹن (ر)طاہر ظفر عباسی ، محمد سیف انور جپہ اور موجودہ ڈائریکٹر جنرل کنزہ مرتضیٰ شامل ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید