اسلام آباد (ساجد چوہدری )آرڈی اے نے جن دو ریٹائرڈ اور ایک انتقال کر جانے والےافسران کیخلاف میگا کرپشن کیس نیب کو بھجوایا ہے، ان کی ادارے میں آنے ، ترقیوں کی منازل طے کرنے، بیرون ممالک دورے اور پوسٹنگ کی تفصیلات بھی سامنے آ گئی ہیں ، دستاویز کے مطابق آصف محمود جو گزشتہ ماہ ہی ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس کی پوسٹ سے ریٹائر ہوئے ہیں وہ 1988میں ادارے میں بطور جونیئر کلرک بھرتی ہوئے ، 1995میں سینئر کلرک اپوائنٹ ہوئے ، 3سال بعد 1998میں اسسٹنٹ بھرتی ہوگئے، 2005میں ایڈمن آفیسر بھرتی ہوئے ، 2007ء میں انہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن (گریڈ 17) کا ایڈیشنل چارج مل گیا، 2010ء میں وہ کرنٹ چارج بنیاد پر گریڈ سترہ میں اپوائنٹ ہو گئے ، 2011ء میں ریگولر بنیادوں پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انہیں پروموٹ کیا گیا، 2011ء میں 18دن کیلئے عمرہ کی ادائیگی کیلئے وہ ایکس پاکستان رخصت پر رہے ، چار سال بعد 2015میں ایکٹنگ چارج کی بنیاد پر انہیں گریڈ اٹھارہ میں ترقی دیدی گئی، 2017ء میں انہیں ریگولر بنیاد پر گریڈ اٹھارہ میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ترقی مل گئی، 2018ء میں ایک ماہ کیلئے بطور ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس کا ایڈیشنل چارج بھی ان کے پاس رہا، اس کے فوراً بعد ان کو ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کا بھی چارج مل گیا ، اس کے بعد ان کے پاس ڈپٹی ڈائریکٹر ای ایم اور ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس کا بھی چارج رہا، 2020میں او پی ایس پر ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس کی پوسٹ پر تعینات کر دیا گیا، 2021میں ایکٹنگ چارج کی بنیاد پر گریڈ 19میں ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس لگا دیا گیا، 2022میں انہیں ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ لگا دیا گیا جہاں پر ڈیڑھ سال تک رہے اور 2024میں انہیں گریڈ انیس میں ترقی دیکر باقاعدہ ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس لگا دیا گیا۔