کراچی (اسٹاف رپورٹر)مقامی مارکیٹوں میں ڈالر 10پیسے سستا ہو گیا جبکہ سونا اور چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے پرانٹر بینک میں 10پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 282.20روپے سے کم ہو کر 282.10 روپے اور قیمت فروخت 282.40 روپے سے کم ہو کر 282.30روپے ہو گئی ہے ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 13 پیسے کی کمی سے 283.05روپے سے کم ہو کر 282.92 روپے اور قیمت فروخت ایک پیسے کی کمی سے 284.40 روپے سے کم ہو کر 284.39 روپے ہو گئی ہے،ادھرعالمی مارکیٹ میں استحکام کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونےکی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 300 روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 468روپے پر برقرار رہی