اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پنجاب یونیورسٹی نے وزیر مملکت قومی و رثہ وثقافت حذیفہ رحمٰن کو اپنے 150 سالہ سفر کے سب سے کم عمر نمایاں سابق طالبعلم کے طور پر اعزاز سے نواز دیا،جامعہ پنجاب نے ایک یادگار تقریب میں وزیر مملکت کو “Youngest Distinguished Alumnus” قرار دیکر خراجِ تحسین پیش کیا یہ اعزاز اُنکی تعلیم، قانون، ذرائع ابلاغ، اور قومی خدمت میں غیر معمولی کامیابیوں کے اعتراف کے طور پر دیا گیا تقریب جامعہ کے وائس چانسلر کے زیر اہتمام منعقد ہوئی جس میں یونیورسٹی کے اساتذہ، طلبہ اور سابق طلبہ نے شرکت کی، شرکاء نے وزیر مملکت کے علمی، پیشہ ورانہ اور قومی خدمات پر مبنی سفر کو سراہااس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے حذیفہ رحمٰن نے کہامیں دنیا کے کئی سربراہانِ مملکت سے ملاقاتوں، اعلیٰ سطحی اجلاسوں، اور بین الاقوامی سفارتی مشاورتوں کا حصہ رہا ہوں لیکن جو فخر مجھے آج اپنی جامعہ میں محسوس ہو رہا ہے وہ کسی اور موقع پر نصیب نہیں ہوا۔