• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو کی فلم ”دیمک“ پاکستانی سینما میں نیا ٹرینڈ سیٹ کریگی

کراچی (جنگ نیوز) جیو کی فلم ”دیمک“ پاکستانی سینما میں نیا ٹرینڈ سیٹ کریگی، جیو فلمز کے بینر تلے بنائی گئی فلم ”دیمک“ کی مرکزی اداکارہ سونیا حسین، اداکار فیصل قریشی اور ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ ”دیمک“ ہمارے لئے ایک منفرد تجربہ ہے جو جدید ٹیکنالوجی، سنسنی خیز کہانی اور مکمل انٹرٹینمنٹ کا حسین امتزاج ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ فلم ہر عمر کے افراد کیلئے ”پیسہ وصول“ثابت ہوگی۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ہدایت کار رافع راشدی اور ایگزیکٹو پروڈیوسر سید مراد علی نے بتایا کہ ”دیمک“ صرف ایک ہارر فلم نہیں بلکہ اس میں خاندانی رشتوں کی الجھنیں، معاشرتی مسائل اور ماورائی عناصر بھی شامل کیے گئے ہیں۔گذشتہ روز فلم ”دیمک“ کے ہدایتکار اور اسٹار کاسٹ نے کراچی شہر کے ایک اور بڑے شاپنگ مال کا دورہ کیا۔ یہ فلم ”مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ“ کے تحت بڑی عید پر ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی جس میں فیصل قریشی اور سونیا حسین مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، جب کہ ثمینہ پیرزادہ، جاوید شیخ اور بشریٰ انصاری جیسے سینئر فنکار بھی جلوہ گر ہیں۔
اہم خبریں سے مزید