• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت کشیدگی، سفارتی کمیٹی 2 جون کو امریکا کا دورہ کرے گی

اسلام آباد(فاروق اقدس)پاکستان اور بھارت کشیدگی اور چار روزہ جنگ کے حوالے سے حقائق عوامل اور محرکات اور پس منظر سے پاکستان نے دنیا کو اپنے مؤقف سے آگاہ کرنے کیلئے سفارتی محاذ پر پیشرفت کا باقاعدہ آغاز کر دیا ، اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تشکیل دی گئی سفارتی کمیٹی 2 جون کو امریکا کا دورہ کرے گی بلاول وفد کے سربرہ ، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سمیت نیویارک اور واشنگٹن میں اہم ملاقاتیں متوقع ۔واضح رہے کہ وزیراعظم نے حال ہی میں موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں ایک اعلیٰ سطح سفارتی کمیٹی تشکیل دی تھی جو مختلف ممالک کا اہم دورہ کرے گی۔ اس ضمن میں تمام تیاریاں اور بریفنگز کا عمل مکمل ہو گیا، امریکا جانے والے وفد کی سربراہی سابق وزیر خارجہ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کرینگے،ذرائع کے مطابق وفد کی نیویارک اور واشنگٹن میں اہم سفارتی ملاقاتیں متوقع ہیں،وفد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے خصوصی ملاقات کرے گا۔

اہم خبریں سے مزید