• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ: آبِ زم زم کے نام پر عام پانی فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار

کراچی(نیوزڈیسک)متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے ایک گھر میں قائم فیکٹری پر چھاپہ مارا گیا، حکام کے مطابق ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔شارجہ کے حکام کے مطابق ملزم آبِ زم زم کے نام پر عام پانی بوتلوں میں بھر کر فروخت کر رہا تھا۔حکام نے بتایا ہے کہ چھاپے کے دوران زمزم کے لیبل لگی بوتلیں، کارٹن اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ بلدیہ شارجہ نے مزید تحقیقات کے لیے کیس پولیس کے سپرد کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید