• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں فخر ہے ڈاکٹر عبدالقدیر جیسا محسن کراچی کا بیٹا تھا، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادرآباد سے متصل پارک میں یومِ تکبیر کی مناسبت سے پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسا محسن اسی شہر کا بیٹا تھا، سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مئی 2025 میں خطے کی بدلتی صورتحال نے 28 مئی کی تاریخی اہمیت کو ایک بار پھر اجاگر کر دیا ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ 28 مئی کا دن اُس عہد کی تکمیل کا دن ہے جو قیام پاکستان کے وقت کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بانیان پاکستان کی اولادوں نے نہ صرف آزادی حاصل کی، بلکہ اسے سنوارنے اور ترقی دینے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔قیام پاکستان کے وقت ملک کو بچانے بنانے کی جو قسم کھائی تھی آج اسکے پورے ہونے کا دن ہے یہ شہر منی پاکستان نہیں یہ پورا برصغیر ہے۔
اہم خبریں سے مزید