• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوشی کے آنسو، اس متضاد عمل کے پیچھے راز

کراچی (جنگ نیوز ) جب ہم خوش بھی ہوتے ہیں تو خوشی میں ہماری آنکھوں سے آنسو بہہ پڑتے ہیں اس جذباتی تضاد کے پیچھے کیا سائنس ہے ؟ آنسوؤں کو عام طور پر دکھ ،غم اور تکلیف کی علامت سمجھا جاتا ہے لیکن خوشی کے مواقع جیسے شادی بیاہ ،پیدائش اور دوبارہ ملاپ پر خو شی سے آنسو بہنا بھی عام ہے ۔ حتیٰ کہ کھیلو ں کے مقابلوں میں جیت اور کسی غیر متوقع محبت اور الفت کے اظہار پر بھی روپڑناعام ہے ۔ خوشی کے آنسو ایک متضاد جذباتی عمل لگتا ہے لیکن خوشی کے یہ آنسواں متضاد جذباتی عمل ہے۔ جو اس انتہائی جذباتی کیفیت کے دماغی ردعمل کے جواز کی کھڑکی کھول دیتا ہے ۔رونا انتہائی جذبات کا پیچیدہ حیایاتی رد عمل ہے ۔ یہ اچھے یا بُرے جذبات کے درمیان امتیاز نہیں رکھنا چاہئے۔ آنسو خوشی یا غم سے آئے ہوں ۔ آنسو اکثر ذہن کی ان کوششوں کا نتیجہ ہوتے ہیں ۔ جو اس لمحے انسان کو درپیش ہوتے ہیں ۔ یہ جذبات چاہئے مثبت یا منفی ہوں۔ جو اس کے ذہن میں متحرک ہوتے ہیں ۔
اہم خبریں سے مزید