• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکن کی قیمت کیوں بڑھی؟ کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہونا برداشت نہیں کرونگی، وزیراعلیٰ مریم نواز

لاہور(نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب میں چکن کے نرخ بڑھنے پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہےکہ حکومتی اداروں کی موجودگی کے باوجود چکن کے نرخ بڑھنا قطعی ناقابل قبول ہے- وزیراعلیٰ نے خصوصی اجلاس میں چکن کے نرخ بڑھنے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو پرائس کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرنے ، عید الاضحی سے قبل ٹماٹر،پیاز، ادرک، لہسن،مرچ اور لیموں کے نرخ پرنظر رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ عید الاضحی سے قبل ضروری سبزیوں کے نرخ بڑھنا قطعاً قابل برداشت نہیں۔
اہم خبریں سے مزید