کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق نے اپنے پینل کے سامنے سوال رکھا کہ کچھ لو، اور کچھ دو کیا تحریک انصاف کا بیانیہ بدل رہا ہے۔ ماضی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا اس مرتبہ ڈیل ممکن ہے؟ اس سوال کے جواب میں تجزیہ کار ریما عمر ، سلیم صافی، عمر چیمہ اور شہزاد اقبال نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی تنہائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جیل میں دلیری کے دعوے مایوسی میں بدلتے دکھائی دے رہے ہیں۔