راولپنڈی(مہتاب حیدر/راحت منیر)باخبر زرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے تاریخی و ثقافتی ،آثار قدیمہ کومحفوظ بنانے اور سیاحتی مراکز میں تبدیل کرنے کیلئے آئندہ بجٹ میں60ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 800 آثار قدیمہ و تاریخی و ثقافتی مراکز کی نشاندہی ،ٹیکسلا کے آثار قدیمہ کو بین الاقوامی ثقافتی سٹی بنایاجائیگا راولپنڈی ڈویژن میں240عمارتیں ، 46 گوردوارے بحال ،600ٹورسٹ فورس کی بھرتی کا عمل جاری , پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی کے تحت ایپ اورسیاحتی ایکو سسٹم قائم کیا جائے گا۔ایپ کے زریعے سیاحوں کی رہنمائی کیلئےپہلے مرحلے میں170تاریخی مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے۔