ڈھاکہ (اےایف پی)بنگلہ دیش سے50 ٹن آم کی پہلی کھیپ چین روانہ کردی گئی ہے،بنگلہ دیش میں چین کے سفیر یاؤ وین نے آموںکی کھیپ روانہ کرنے کےعمل کا بنگلہ دیشی عہدیداروں کے ہمراہ مشاہدہ کیااور اسے انتہائی خوش آئندقرار دیا، ابتدائی مرحلے میں صرف 50ٹن آم برآمد کئے گئے ہیں لیکن بنگلہ دیش اور چین دونوں نے کہا کہ انہیں اس میں اضافےکی امید ہے۔چینی سفیر نےبنگلہ دیشی وزراء کے ساتھ ایئرپورٹ پر ایک مختصر تقریب میں کہاکہ صدر شی جن پنگ نے کئی مواقع پر اس بات پر زور دیا ہے کہ چین کا کھلا ہوا دروازہ بند نہیں ہوگا بلکہ یہ مزید وسیع ہوگا،مجھے یقین ہے کہ بنگلہ دیشی آموں کی چین کو برآمد صرف شروعات ہے، اور اس میں مزید اضافہ ہوگا۔