پیرس (اے ایف پی) فرانسیسی سماجی کارکنوں نے گزشتہ روز غزہ میں فلسطینیوں کے قتل عام کی علامت کے طور پر پیرس کے چشمے کو سرخ رنگ سے رنگ دیا۔آکسفیم اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کے کارکنوں نے فرانسیسی دارالحکومت کے قلب میں واقع فاؤنٹین ڈیس انوسنٹ میں سرخ رنگ ڈالا جبکہ دیگر نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا جنگ بندی اور غزہ میں خون کی ہولی بند کرو۔گرین پیس کی فرانسیسی شاخ سمیت سماجی کارکنوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اس کارروائی کا مقصد غزہ کےعوام کو درپیش مکمل انسانی ہنگامی صورتحال کے خلاف فرانس کے سست ردعمل کی مذمت کرنا ہے۔