• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم تکبیر عالمی امن کی راہ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، سردار رحیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے یوم تکبیر کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ 28 مئی کا دن پاکستان کو نا قابل تسخیر بنانے کا دن ہے۔ آج کا دن ہمیں یہ یاد دلاتا ہے کہ ہمارا دفاعی نظام مضبوط ہے اور اپنے دشمن کو نیست و نابود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ 28 مئی بین الاقوامی امن کے راہ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر کے موقع پر افواج پاکستان، قومی سائنسدانوں خاص طور پر ڈاکٹر عبدالقدیر کو سلام پیش کرتا ہوں۔
اہم خبریں سے مزید