• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے وفد کی بیجنگ میں مصروفیات اور ملاقاتوں کی تصدیق

اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سےمعلوم ہوا ہےکہ بلوچستان کےاعلیٰ سطحی حکومتی وفد نے جوچین کے دورے پرہے چین کے نائب وزیر خارجہ لیوبن کے ساتھ سیکورٹی سے متعلقہ اہم امور پرتبادلہ خیال کیاہے پاکستان سےجانے والے بلوچستان کےوفد کی ملاقات چینی دارالحکومت بیجنگ میں ہوئی اسلام آباد میں سفارتی ذرائع نے پاکستان سےجانے والے بلوچستان کےوفد کی بیجنگ میں مصروفیات اورملاقاتوں تصدیق کی ہے جبکہ چینی وزارت خارجہ کےمطابق اس ملاقات میں دونوں اطراف سے مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گیا جن میں چین اورصوبہ بلوچستان کےمابین تعاون اورسلامتی کےمعاملات بھی شامل تھے۔
اہم خبریں سے مزید