• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین نے ٹیکنالوجی میں مغرب پر سبقت حاصل کر لی، مشاہد حسین

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )سینیٹر مشاہد حسین سید نے چینی ٹیکنالوجی کی دفاع سمیت اہم شعبوں میں مغربی ٹیکنالوجی پر سبقت حاصل کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ چین جنوبی ایشیا کا حصہ ہے اورامن و استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کر رہا ہے طاقت کا توازن مشرق کی جانب منتقل ، چین جنوبی ایشیا کا حصہ ،امن و استحکام کیلئے کردار اہم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں کیا جہاں انہیںʼ بدلتا ہوا عالمی منظرنامہ اور ایشیا ʼ کے موضوع پر منعقدہ عالمی سیاسی جماعتوں کے مکالمے کی صدارت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ اس اعلیٰ سطح کا نفرنس میں 29 ممالک سے تعلق رکھنے والے 250 سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور نمائندوں نے شرکت کی جس کی میزبانی چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمہ نے کی۔
اہم خبریں سے مزید