• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشتاق علی وگن کمشنر آئی آر (اپیلز) سکھر تعینات، ایف بی آر کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) چیئرمین ایف بی آر رشید محمود لانگریال کی منظوری سے ایف بی آر نے تین اہم انتظامی فیصلے کیے ہیں۔ مشتاق علی وگن، گریڈ 19 کے ان لینڈ ریونیو افسر، کو کمشنر-آئی آر (اپیلز) سکھر تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کا تبادلہ نوٹیفکیشن نمبر 1221-IR-I/2025 کے تحت ہوا ہے، اور وہ اپنی نئی تعیناتی میں پرفارمنس الاؤنس بھی برقرار رکھیں گے۔مزید برآں، گریڈ 18 کے افسر خرم فخر صدیق کی معطلی میں 120 دن کی توسیع کی گئی ہے، جو نوٹیفکیشن نمبر 1227-IR-II/2025 کے تحت جاری ہوئی۔ گریڈ 17 کے افسر خالد محمود، جو آر ٹی او ملتان میں تعینات تھے کو نوٹیفکیشن نمبر 1225-IR-IV/2025 کے تحت فوری طور پر معطل کر دیا گیا ۔
اہم خبریں سے مزید