• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عازمین حج کی شکایات اور انکے حل کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کرونگا، سردار یوسف

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے مکہ میں قائم پاکستان حج مشن کا دورہ کیا اورحج مشن میں قائم شکایات سیل، ٹرانسپورٹ و دیگر ونگز کے دورے کے دوران پاکستانی عازمین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ عازمین حج کی شکایات اور انکے حل کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کرونگا ۔ وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر عطا الرحمن، ڈی جی حج عبد الوہاب سومرو نے وفاقی وزیر کو حج آپریشن پر بریفنگ دی ۔ سیکرٹری مذہبی امور نے آگاہ کیا کہ عازمین حج کو اعلیٰ معیار کی سفری سہولیات اور قیام و طعام کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید