ریاض (شاہدنعیم)سعودی عرب کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے تقدس کی پامالی اور وحشیانہ حملے قابل مذمت ہیں ،اسرائیلی انتہا پسند وزیر کی سرپرستی میں یہودی آبادکاروں کا مسجد اقصیٰ میں داخلہ، سعودی حکومت اور شاہی خاندان برہم۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیر قومی سلامتی ایتمار بین گویر کی مسجد اقصیٰ کے دورے کی مذمت کی ہے۔