راولپنڈی(راحت منیر)باخبر زرائع کے مطابق 14 برس بعد ہونے والی زراعت شماری مکمل ہوگئی جس کیلئےاسلام آباد، پنجاب ،سندھ،کے پی کے،بلوچستان ،آذاد کشمیراور گلگت بلتستان کےگیارہ ہزار54یونٹس منتخب کئے گئے جن میں8ہزار997 دیہی موضع جات اور2ہزار 57شہری بلاکس شامل تھے 173شماریاتی بلاکس میں 123رکنی عملہ 2 ماہ تک ڈیٹا اکھٹا کرتا رہا؛5.5ملین روپے اخراجات ۔زراعی شماری میں60/70مختلف انڈیکیٹرز کا ڈیٹا لیا گیا جو مستقبل کی پالیسیوں کی تشکیل میں مدددےگا۔جن میں مختلف فصلوں،زرعی مشینری وآلات اورلائیوسٹاک،دودھ ،گوشت کی پیداوار، باغات، مال مویشی،فصلوں و جانوروں کی بیماریوں،ٹیوب ویل وغیرہ شامل ہیں۔ضلع راولپنڈی اور ضلع مری کے148دیہی موضع جات اور25شہری بلاکس منتخب کئے گئے۔