• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے سے زخمی 2 افراد چل بسے

پشاور(کرائمرپورٹر)پشاور کے علاقے اکیڈمی ٹاون میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے سے زخمی 2 افراد چل بسے، دونوں برن یونٹ حیات آباد میں زیرعلاج تھے۔ تفصیلات کے مطابق 20مئی کو اکیڈمی ٹاون میںاصراف گل ولد وہاب گل ساکن چارخانہ روڈ نوتھیہ کی گیس سلنڈر دکان میں اچانک دھماکہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں صراف گل اور قریب موجود رکشہ ڈرائیور عباد اللہ ولد شاکراللہ ساکن اچینی بھی دھماکے کی زد میں آکر شدید جھلس گیا تھا۔ دونوں کو تشویشناک حالات میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے برن یونٹ علاج کیلئے منتقل کردیا گیا تھا جہاں وہ 7روز تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز دم توڑ گئے۔ دونوں کی نعشیں لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں اور صراف گل کی نمازجنازہ ادا کرنے کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے ۔
پشاور سے مزید