گیسٹرولوجسٹ ڈاکٹر اکرم باجوہ اور ڈاکٹر صادق میمن نے کہا ہے کہ ہر سال 29 مئی کو دنیا بھر میں نظامِ ہاضمہ کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
حیدرآباد میں نظامِ ہاضمہ کے عالمی دن کی مناسبت سے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران ڈاکٹر اکرم باجوہ، ڈاکٹر صادق میمن اور دیگر ماہرینِ صحت نے کہا کہ گرمی کے موسم میں بیماریوں سے بچنے کے لیے سبزیوں کا استعمال کیا جائے۔
ڈاکٹر اکرم باجوہ نے کہا کہ ایک دن میں انسانی جسم کو 25 سے 30 گرام فائبر والی غذا کی ضرورت ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ کم نیوٹریشن اور زیادہ کیلوریز والے کھانے زیادہ کھانا بیماری کا سبب بنتا ہے۔
ماہرین نے یہ بھی کہا کہ بیکری آئٹمز، کولڈ ڈرنکس کی بجائے پھلوں کا استعمال کیا جائے، دنیا کے تقریباً 20 فیصد افراد معدے کی تیزابیت میں مبتلا ہیں۔