کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات اور گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری خلاف ورزی پر 31 دکاندار گرفتارکرکے 22کو جیل بھیج دیا ۔ تفصیلا ت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی مختلف ٹیموں نے سریاب روڈ، جناح ٹاون، گوالمنڈی چوک ، شہباز ٹاون، لنک سریاب روڈ، نواں کلی میں انسداد تجاوزات اور گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں کیں۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر (سریاب)سعد کلیم ظفر نے سریاب روڈ کی مختلف سڑکوں پر تجاوزات اور پرائس کنٹرول کاروائیاں کرتے ہوئے 11 افراد کو گرفتار کر کے تجاوزات ختم کردئیےجبکہ اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے سب ڈویژن سٹی میں کاروائیاں کرتے ہوئے 13 افراد گرفتار کرلیے۔ اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے جناح ٹائون، نواں کلی، عالمو چوک پر کاروائیاں کرتے ہوئے 7 افراد گرفتار کرلئے۔اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے قصابوں ، تندوروں، بیکریوں اور جنرل سٹوروں پر معیار، وزن اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔