• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ، کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے، منعم ظفر

کراچی( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کے الیکٹرک ہیڈ آفس کے سامنے تاجروں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے۔ کے الیکٹرک کے لائسنس منسوخ اور اس کا فرانزک آڈٹ کیا جائے،کے الیکٹرک کو ختم کرکے براہ راست کراچی کے شہریوں کو نیشنل گرڈ سے بجلی فراہم کی جائے، ملٹی ائیر ٹیرف میں پورے ملک کے مساوی نرخ مقرر کیے جائیں، جماعت اسلامی اہل کراچی کے ساتھ کھڑی ہے، اہالیان ملیر و شاہ فیصل کے عوام گزشتہ 10 روز سے دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔ ایسا نہ ہو کہ بجلی کے ستائے عوام شہر بھر میں کے الیکٹرک کی آئی بی سیز کے باہرجمع ہو جائیں اور حالات قابو سے باہر ہو جائیں،جماعت اسلامی ضلع ایئر پورٹ کے تحت ہفتے کو نیشنل ہائی وے ملیر ہالٹ اور قائد آباد پر دھرنا دے گی جبکہ پیر2جون کو شہر کی مرکزی شاہراہوں اور آئی بی سیز کے باہر بھی احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر نے کہا کہ جماعت اسلامی کے شکر گزار ہیں جس نے ہمیشہ کی طرح کراچی کے تاجروں کا ساتھ دیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید