• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت امام حسینؓ نے عظیم قربانی دیکر اسلام کو سربلند کیا ،امیر حمزہ زہری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے رہنما صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری نے کہا ہے کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء نے میدان کربلا میں بے مثال قربانی دے کر اسلام کو ہمیشہ کے لئے سربلند کیا ، ان کی قربانی ہمیں باطل کے خلاف حق کی راہ پر ثابت قدمی اور قربانی دینے کی دعوت دیتی ہے،یوم عاشور کے موقع پر ایک پیغام میںانہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں نے میدانِ کربلا میں عظیم قربانی دے کر اسلام کو سربلند کیا ۔ ان کی قربانی ہمیں باطل کے خلاف ڈٹ جانے اور حق و صداقت کے لیے قربانی دینے کا درس دیتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یوم عاشور کے موقع پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے عوام کے تحفظ کے لیے اقدامات قابل تحسین ہیں ۔
کوئٹہ سے مزید