• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افسر سے بدتمیزی یا غیر مناسب رویہ اختیار کرنے کا حق کسی کو نہیں،پروفیسر ظہور بازئی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نےکہاہے کہ کسی بھی ملازم کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی اعلیٰ افسر سے بدتمیزی یا غیر مناسب رویہ اختیار کرئے، یہ بات انھوں نے گذشتہ روز جامعہ کے ڈینز، ڈائریکٹرز،چئیر پرسنز اور انتظامی سربراہان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، وائس چانسلر نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت دی کہ زیر التواء تعلیمی اور مالی امور کو فوری حل کیا جائے تاکہ امتحانی عمل بروقت اور منصفانہ طریقے سے مکمل ہو سکے، اجلاس میں جامعہ کے تعلیمی، انتظامی اور مالی معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا، خاص طور پر آئندہ BS امتحانات، کلاس شیڈول اور مختلف شعبوں کو درپیش مالی و انتظامی چیلنجز زیر بحث آئے۔ مقصد یہ تھا کہ تعلیمی نظام کو مؤثر اور رواں رکھا جا سکے۔تمام شرکاء نے اجلاس میں اپنی قیمتی تجاویز اور شعبہ جاتی رپورٹس پیش کیں۔ وائس چانسلر نے تمام تجاویز کو سراہتے ہوئے ٹیم ورک، شفافیت اور طلبہ کو مرکزِ توجہ رکھنے پر زور دیا۔ رجسٹرار جامعہ بلوچستان، محمد طارق جوگیزئی بھی اجلاس میں شریک ہوئے اور انتظامی امور اور امتحانی تیاریوں پر اہم نکات پیش کیے۔
کوئٹہ سے مزید