• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے سی تمپ کو انسانی ہمدری کی بنیاد پر رہا کیا جائے،جمعیت اہلحدیث

کوئٹہ (آن لائن) مرکزی جمعیت اہلحدیث بلوچستان کے نائب امیر مولانا عصمت اللہ سالم نے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر تمپ محمد حنیف نورزئی کی بازیابی کی اپیل کرتے ہیں،جن کو اغوا ہوے اب کئی ہفتے گزر گئے ہیں ، تنظیم سے بلوچی روایات، انسانی ہمدردی اور جزبہ خیر سگالی کے تحت محمد حنیف کی باحفاظت بازیابی ورہائی کی امید رکھتے ہیں اسسٹنٹ کمشنر تمپ ایک سال کے دورانیے میں تمپ کی تعلیم، صحت اور دیگر شعبے میں متحرک نظر آئے ہیں جسے عوام نے سراہا ہے امید رکھتے ہیں کہ مسلح تنظیم اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریگی اور انہیں عوامی خواہشات و انسانی ہمدری کی بنیاد پر رہا کیا جائیگا۔ اور اس ضمن میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کسی بھی ثالثی کی ضرورت کے لئے تیار ہیں۔ نیز ہم ریاست پر زور دیتے ہیں کہ وہ طاقت کے استعمال سے گریز کرے اور بلوچستان کے تناظر میں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے۔
کوئٹہ سے مزید