• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) صوبہ کے بیشتر اضلاع میں جمعہ کو موسم گرم اور حبس رہا، تاہم کوئٹہ بارکھان، کوہلو ، موسی خیل، ڈیرہ بگٹی ، لورالائی ، زیارت، بولا ن، ژوب،قلات ، خضدار،لسبیلہ اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی،گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران باکھان میں 17اورخضدار میں 06ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت39، گوادر35، قلات34، تربت41، سبی45 اورنوکنڈی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آج ہفتے کوصوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور حبس رہنے کا امکان ہے، جبکہ بارکھان، کوہلو ، موسی خیل، ڈیرہ بگٹی ، لورالائی ، بولا ن، ژوب،قلات ،مستونگ ، خضدار ،لسبیلہ اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
کوئٹہ سے مزید