• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم عاشور کے جلوس، مجالس عزا کٍیلئے سیکورٹی یقینی بنائی جائے، طارق جعفری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے ترجمان طارق احمد جعفری نے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں یوم عاشور کے جلوسوں اور مجالس عزا کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنائیں ، عزادار اپنے ارد گرد مشکوک افراد پر کڑی نظررکھیں اور کسی بھی مشکوک چیز اور شخص کے بارے میں فوری طور پر انتظامیہ اور کنٹرول روم کو آگاہ کریں ۔ دور حاضر میں تمام مظلومین اگر راہ حسین اختیار کرلیں تو فتح ان کے قدم چومے گی۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو یوم عاشورہ کے جلوس کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اور اس کی ذیلی تنظیموں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ امام عالی مقامؓ نے دین کے ابدی اصولوں کی سربلندی کیلئے اپنے جانثاروں اور جگرپاروں کے ہمراہ مدینہ منورہ سے رخت سفرباندھا اور دشتِ کربلا میں عظیم اور بے مثال قربانی پیش کرکے شریعت محمدی کو سربلند کیا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہمیشہ سے دنیائے مظلومیت کی جدوجہد اور آزادی حریت کی ہر تحریک کا مرکز و محور کربلا ہے اور حسینؓ ابن علیؓ راہ حق کے سرفروشوں کے پیشوا ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 72 شہدائے کربلا کے مختصر ترین لشکر نے ثابت کردیا کہ مسلمان کبھی کثرت نفوس سے خوفزدہ نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ جلوسوں اور مجالس کے روٹس پر صفائی و روشنی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں ۔
کوئٹہ سے مزید