کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) پشتون آباد پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز ہوائی فائرنگ کرنے والےملزم عبدالرحمٰن کو گرفتار کرکے پسٹل اور راؤنڈ قبضے میں لے لئے واضح رہے کہ پابندی کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے چند روز قبل سٹیلائٹ ٹاؤن کے علاقے چالو باڑوی میں اندھی گولی لگنے سے ایک بچی جان کی بازی ہار گئی تھی۔