• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کوپانی کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،ایم ڈی واسا

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)مینیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد گل خلجی نے کہا ہے کہ شہریوں کوبلاتعطل پانی کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں یہ بات انہوں نےسیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن کے دورےکے موقع پر اسٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر زرغون ٹاؤن کے ڈائریکٹر واٹر سپلائی عبد القیوم سب ڈویژن کے ایس ڈی او فیصل شوکت اور دیگر بھی موجودتھے ایم ڈی واسا نے کہا کہ واسا کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں شہریوں کو بلاناغہ پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے صارفین بھی ذمہ داری کا احساس کریں اور اپنے ذمہ واجب الادا رقم فوری ادا کریں اگر یکمشت نہیں کرسکتے تو اقساط کرواکہ پانی کے واجبات جمع کروائیں اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ اکثر صارفین کی شکایت ہے کہ بلز موصول نہیں ہوتے انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ وہ صارفین کو بلز گھروں تک پہنچائیں۔
کوئٹہ سے مزید