کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) نویں محرام الحرام کے جلوس کی آج کوئٹہ سے مچ آنے کے پیش نظر کچھی بولان شاہراہ صبح 4 بجے تا شام 7 بجے تک تمام ٹرانسپورٹر شاہراہ پر آمدورفت بند ہو گی۔ڈپٹی کمشنر کچھی کے جاری کردہ اعلامیہ میں عوام اور تمام ٹرانسپورٹر کو ہدایت کی ہے کہ آج نویں محرام الحرام کے جلوس میں شرکت کے لئے اہل تشیع مکتبہ فکر کے شرکا کی بڑی تعداد کوئٹہ سے کچھی بولان آمد ہو گی۔ اس سلسلے میں صبح 4 بجے تا شام 7 بجے تک کولپور اور ڈھاڈر کے مقام سے شاہراہ پر آمدورفت بند ہو گی، تاکہ دوران جلوس گاڑیوں کی روانی میں میں خلل نہ پڑے اور شرکا اور ان کی گاڑیوں کو رکنا نہ پڑے ٹریفک پلان پر عمل کرتے ہوئے ان اوقات میں سفر کرنے سے گریز کریں۔