کوئٹہ(پ ر)وفاقی محتسب کے احکامات پر شکایت گزار زاہد اقبال کو بجلی کے بل پر 7400 روپے کا ریلیف فراہم کر دیا گیا۔درخواست گزار نے بتایا کہ ان کی جگہ گزشتہ 30 سال سے خالی ہے، اس کے باوجود انہیں 21,619 روپے اضافی چارجز کا بل بھیج دیا گیا۔اس سے قبل ان خالی جگہوں کے لیے صرف فکسڈ چارجز لاگو ہوتے رہے، جن کی ادائیگی وہ باقاعدگی سے کرتے رہے ہیں ۔ درخواست موصول ہونے پر وفاقی محتسب کوئٹہ نے متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار زاہد اقبال کے بل کی درستگی کی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمہ نے بروقت بل کی درستگی کی جس سے شکایت گزار کو 7400 کا ریلیف فراہم کر دیا گیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر شکایت گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔