• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام بارگاہوں سے منسلک فیڈرز2 دن کیلئے لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ، کیسکو

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کیسکونے نویں اور دسویں محرم الحرام کوکوئٹہ شہر میں امام بارگاہوں سے منسلک فیڈروں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قراردے دیا ہے۔اسکے علاوہ محرم الحرام کے جلوس والے راستوں میں بجلی کی مسلسل فراہمی اور صارفین کی شکایات کا بروقت ازالہ کیلئے مرکزی مانیٹرنگ و ایمرجنسی کنٹرول سینٹرٹیلی فون نمبر 0819201445 اور 0812829753گھنٹے 3شفٹوں میں مسلسل کام کررہا ہےعلاوہ ازیں کیسکو مرکزی مانیٹرنگ اورایمرجنسی کنٹرول سینٹرصوبائی حکومت کے ایمر جنسی کنٹرول سینٹر 15 یعنی مددگار سینٹرسے ان متعلقہ فیڈروں کے سلسلے میں بجلی کی صورتحال پربھی رابطہ میں رہے گا۔علاوہ ازیں کوئٹہ شہر سے باہر صوبہ کے دیگر علاقوں میں دسویں محرم الحرام کو امام بارگاہوں سے منسلک فیڈروں پرصبح5بجے سے رات 12بجے تک روجھان جمالی، جھل مگسی، اوستہ محمد، ڈیرہ مراد جمالی، گنداخہ، صحبت پور، بھاگ، سبی، لورالائی ،خضدار، مچھ اور ژوب کے علاقوں میں امام بارگاہوں سے منسلک فیڈرز پر لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید