کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ بلوچستان کی صدر و ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ اور جنرل سیکرٹری زرینہ زہری نے کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے ،یہ وہ دن ہے جب شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر جمہوریت پر شب خون مارا گیا ہر سال کی طرح اس سال بھی اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے جمہوریت کی بقا و استحکام کے لئے اپنی قیادت سمیت بڑی تعداد میں کارکنوں کی قربانیاں دی ہیں، پارٹی نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کے لئے آواز بلند کی ہے اور پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جس کی قیادت سے لے کر کارکنوں نے ملک میں جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیںاور ہمیشہ ملک میں حقیقی جمہوریت کے لئے جدوجہد کی اور آج بھی کررہی ہے اور اس جدوجہد سے کبھی کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔