کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) پشتون آباد میں پیٹرول فروخت کرنے والی دکان میں آگ لگنے سے دو افراد جھلس گئے میٹروپولیٹن فائر برگیڈز حکام کے مطابق پشتون آباد میں پیٹرول خروخت کرنے والی دکان میں گزشتہ روز آگ لگ گئی میٹروپولیٹن فائر برگیڈز اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا آگ کے نتیجے میں دو افراد جھلس گئے جنہیں سول ہسپتال کے برن وارڈ منتقل کر دیا گیا واضح رہے کہ کوئٹہ شہر میں ایرانی پیٹرول کی فروخت پر پابندی کے باوجود پشتون آباد میں فروخت کا سلسلہ جاری ہے ۔