راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)شادی سے انکار پرباپ نے فائر مار کر بیٹی کی جان لے لی، تھانہ وارث خان کو شازیہ میر سکنہ محلہ امر پورہ نے بتایا میں اپنے کمرے میں اپنی بیٹی ایمان کے ساتھ سورہی تھی اور میرا بیٹا قاسم کام پر جانے کے لیے تیار ہورہا تھا کہ اتنے میں میرے شوہر ممتاز خان نے رشتہ کے ایشو کولے کر زور زور سے شور کرنا شروع کردیا میں اور میری بیٹی جاگ گئے قاسم نے والد کو سمجھانے کی کوشش کی میں نے بھی شوہر کو سمجھایا مگر غصے میں انھوں نے ایمان کے ساتھ مار پیٹ کرنے کی کوشش کی میں اور قاسم چھڑانے کی کوشش کرتے رہے اتنے میں میرے شوہر ممتاز خان نے دراز میں سے پسٹل نکالا اور ایمان پر فائر کردیا جو فائر ایمان کے سر پر لگا میں اور قاسم نے چلانا شروع کردیا ا سی اثناء میں میرا شوہر موقع سے فرار ہوگیا وجہ عناد یہ ہے کہ ایمان اپنے چچا زاد کاشف کے ساتھ شادی سے انکاری ہوگئی تھی اور میرے شوہر ممتاز خان کو اس بات کا رنج تھا ایمان کو زخمی حالت میں، میں اور میرا بیٹا قاسم بے نظیر بھٹو ہسپتال لے آئے جو راستہ میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔