راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے اور تشددکے واقعات میں 4افراد زخمی ہوگئے ، تھانہ نصیرآباد کو نسیم اختر دختر شیر زمان خان نے بتایا کہ چھ نوجوان لڑکوں نے مصریال روڈ پر میرے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا میرے بیٹے عمران نے دروازہ کھولا تواچانک کا شان ولد اشتیاق اور ہاشم ولدنا معلوم نے ڈنڈوں کے ساتھ اس پر حملہ کر دیا اس کیساتھ سارم اور تین نامعلوم لڑکوں نے پتھروں کے ساتھ میرے بیٹے پر حملہ کر دیا اس دوران میرے بیٹے کی دائیں آنکھ کے اوپر اور بائیں آنکھ کے اوپر پیشانی پہ کٹ آئے اور خون نکلنا شروع ہو گیا اس کے بعد انہوں نے میرے بیٹے کو مزید مارا پیٹا جس سے اسکے جسم پر مختلف ضربات لگیں اور اس کے کپڑوں پر خون بہنا شروع ہو گیا میرے شور مچانے پر میرا بھتیجا مزمل عزیر خان موقع پر پہنچ گیا لیکن سب ملزمان گالی گلوچ کرتے اور میرے بیٹے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ،تھانہ صادق آباد کو سمیر یوسف نے بتایاکہ میں اورمیرا دوست زوہیب چیز لینے کیلئے د کان کی طرف جا رہے تھے کہ راستے میں دو لڑکے میرے پاس سے گزرے اور مجھے جان بوجھ کر کندھا مارا جس نے مجھے کندھا مارا اس کا نام یشوا جبکہ دوسرے کا نام کاشف ہے دونوں نے مل کر ملکر مجھے اور میرے دوست کو مارنا شروع کر دیا کاشف اپنے گھر گیا اور گھر سے دومزید لڑکوں کو بلا کر لے آیا اور پھر چاروں نے مل کر مجھے اور میرے دوست کو مارنا شروع کر دیا یشوا اور اسکے ساتھیوں کے پاس تیز اور نوک دار کٹر تھے چاروں نے مل کر مجھے اور میرے دوست کو نوک دار اور تیز کٹر سے مارنا شروع کر دیا ا س دوران ان کی والدہ بھی گھر سے باہر آئی اور پانی والے پائپ سے ہمیں مارنا شروع کر دیا اور موقع پر میرے بڑے بھائی آگئے جنہوں نے ہمیں چھڑوایا، تھانہ صادق آباد کو ثمینہ بی بی نے بتایا کہ میرے بیٹے کا سالا حماد ہمارے گھر میں رہائش پذیر ہے سردار عاصم مسلح ہوکر ہمارے گھر میں داخل ہوا میرے گھر کے سارے مرد منڈی جانور کی خریداری کیلئے گئے تھے اس نے حماد کو مارنا شروع کر دیا اور گھر والوں پر پسٹل تان لیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔