راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سرکاری ہسپتال میں نوسر بازنے سٹی سکین کروانے کے لئےدھوکہ دہی سے شہری کولوٹ لیا، تھانہ نیوٹاؤن کو واصف مقبول نے بتایا کہ ہولی فیملی ہسپتال میں اپنے والد مقبول کو علاج معالجہ کے لیے لے کر آیا ڈاکٹر نے سٹی سکین کا لکھ کردیا میں اور والد آپس میں بات چیت کررہے تھے کہ اسی دوران ایک لڑکے عمر عباس نے کہا میں آپکو ٹیسٹ کروا کر دیتا ہوں اور مجھ سے 29ہزر 500روپے لیے اور ہمیں سٹی سکین روم میں لے گیااور سٹی سکین کے لیے ،6ہزار 300روپے کا انجکشن باہر سے منگوایا عمر نے ملکر ہمیں لوٹا اور اس نے یہ کہا کہ میں یہ پیسے سٹی سکین میں سرکاری ملازم عمران کو دوں گا اور عمر نے مجھے کہا واپس چلے جاؤدوتین دن تک آنا آپکو رپورٹ مل جائے گی آج جب میں آیا تو مجھے رپورٹ نہ دی ۔