• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کا غیر قانونی منڈی مویشیاں کےخلاف آپریشن

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے شعبہ انفورسمنٹ کا کینٹ نے مختلف علاقوں میں غیر قانونی منڈی مویشیاں کے خلاف گرینڈ آپریشن سینکڑوں کی تعداد میں جانوروں کو منڈی مویشیاں منتقل کر دیا گیا جہاں کینٹ بورڈ انتظامیہ کی جانب سے ٹھیکیدار کو مقرر کردہ ریٹ کے مطابق ان سے پرچی وصول کی جائے گی ۔اس سلسلے میں ڈپٹی ایگزیکٹو افیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ ارشد خان نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انفورسمنٹ عملہ کو سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کینٹ کے تمام علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رہے گا اور کسی بھی مقام پر غیر قانونی منڈی مویشی نہیں لگانے دی جائے گی، اگر کوئی بھی شخص نمائش کے طور پر بھی جانور اپنا روڈ پر لائے گا تو اسے بھی فوری طور پر منڈی میں منتقل کیا جائے گا ۔
اسلام آباد سے مزید