• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویسٹریج کے علاقہ میں فائرنگ کرکے لوڈر رکشے کے ڈرائیور کو قتل کردیاگیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں فائرنگ کرکے لوڈر رکشے کے ڈرائیور کو قتل کردیاگیا، فضل ربی نے بتایا کہ میرے بھتیجے رئیس خان نے فون پربتلایا کہ آپ کے والد غلام نبی جان کو دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائر مار کر زخمی کردیا ہے جن کو ہم ہسپتال لے کر جارہے ہیں اس اطلاع پر اپنے کزنز فوجی خان اور اسماعیل خان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا تو میرے والد کی نعش مارچری میں پڑی تھی، رئیس خان اور اعتبار شاہ نے بتلایا کہ ہم اپنے موٹرسائیکل پر اور غلام نبی جان لوڈر رکشہ پر خالد بن ولید روڈ گلی نمبر4پہنچے تو آپکے والد کو اچانک دو موٹر سائیکل سواروں نے روک لیا ہم بھی پیچھے رُک گئے، پچھلی سیٹ پر بیٹھے موٹرسائیکل سوار نے آپکے والد کے ساتھ تلخ کلامی شروع کردی اور ہمارے دیکھتے ہی دیکھتے اپنے پسٹل سے سیدھے تین فائر بانیت قتل آپکے والد پر کیے جو اُنہیں چہرے کے بائیں جانب لگے جو لوڈر سے نیچے گرگئے ہمیں اپنی طرف بڑھتے دیکھ کر موٹرسائیکل سوار نے ہم پر بھی سیدھی فائرنگ کی جو خوش قسمتی سے ہم بچ گئے ہمارے شور واویلا کرنے پر وہ کچے سٹاپ کی طرف اُسی موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے آپکے والد کو زخمی حالت میں لیکر ہسپتال پہنچے جہاں اُنکی موت کی تصدیق ہوگئی۔
اسلام آباد سے مزید