راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)چالان کرنے پر ٹریفک عملے سے مزاحمت کرنے والے موٹرسائیکل سوار کوگرفتارکرلیاگیا، تھانہ صادق آباد کو سینئر ٹریفک وارڈن وسیم عباس نے بتایاکہ بسلسلہ ٹریفک ڈیوٹی و چیکنگ لائسنس و ہیلمٹ خصوصی مہم اے ایس ایف گیٹ کے قریب موجود تھے کہ مرزا شاہ زیب بیگ موٹر سائیکل پر بند کھنہ روڈ سے گیٹ کی جانب انتہائی غفلت و لاپرواہی سے چلاتے ہوئے آیا جسکو ٹریفک اسسٹنٹ مدثر نے رکنے کا اشارہ دیا اور کاغذات و لائسنس طلب کئے جو موقع پر پیش نہ کر سکا جس کو بغیر ہیلمٹ و لائسنس چالان کا بتایا تو وہ طیش میں آگیا بحث و تکرار کرنے لگا،سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔