راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران میونسپل کارپوریشن ،سول ڈیفنس اور پولیس پر دھاوا بولنے والے50افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ صادق آباد کوانسپکٹر انکرچمنٹ میونسپل کارپوریشن راولپنڈی راجہ محمد تنویرچیف کارپوریشن آفیسر کے ہمراہ تجاوزات و ناجائز ٹھیہ جات کیخلاف آپریشن کیلئے سروس روڈ اقبال ٹاؤن کارروائی کیلئے آئے ، تجاوزات آپریشن کے دوران سمیع اللہ ، سعید اللہ خان ،اسراراور ابرار خان و دیگر چالیس سے پچاس افراد نے شدید مزاحمت کر تے ہوئے آہنی راڈوں سے سول ڈیفنس راولپنڈی سٹی کے بابر خان ، عملہ پولیس اور میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے عملہ پر حملہ کردیا پتھراؤ کیا اور روڈ بھی بلاک کردی۔