• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اورریسکیو1122حادثات کے مقامات کی ہاٹ سپاٹ نشاندہی کرینگے

راولپنڈی (وسیم اختر ، سٹاف رپورٹر)مہلک حادثات میں کمی لانے کے لئے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی اورریسکیو 1122حادثات کے مقامات (Hotspots) کی نشاندہی کرینگے ،اس حوالے سے سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ نے کہاہے کہ ہاٹ سپاٹس پر ٹریفک پولیس کی خصوصی ڈیوٹی لگائی جائے گی اور ایسے مقامات پر رفتار پر نظر رکھنے والے کیمرے اور دیگر حفاظتی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو بچایا جا سکے،ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب کے ویژن کے تحت ٹریفک ہیڈکوارٹرز ریس کورس راولپنڈی میں ہیوی، پبلک سروس، ٹریکٹر ٹرالی اور بائیکیا رائیڈرز کے لیے گزشتہ کئی مہینوں سے آگاہی ورکشاپس کاسلسلہ جار ی ہے اورسٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی ان ورکشاپس میں اب تک 2500سے زیادہ پبلک سروس ڈرائیوروں کو تربیت دے چکی ہے ، جنہیں ٹریفک حادثات کی وجوہات، نقصانات اور بچاؤ سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی ہے ، اور ان ورکشاپس کی بدولت شہری حدود میں مہلک حادثات میں نمایاں کمی آئی ہے گزشتہ ماہ شہری علاقوں میں 3اور دیہی علاقوں میں 5مہلک حادثات رونما ہوئے،اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں ہونیوالے حادثات میں سے3ہیوی ڈرائیورز کی لاپرواہی،3موٹر سائیکل سواروں کی تیز رفتاری، ایک گاڑی کی تکنیکی خرابی اور ایک ڈرائیور کے غلط یوٹرن لینے کے باعث پیش آئے ، جن کیخلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی، ان حادثات میں10قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں ۔
اسلام آباد سے مزید