• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیابان سرسید میں فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کردیاگیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) خیابان سرسید میں فائرنگ کرکے نوجوان کو زخمی کردیاگیا،تھانہ پیرودھائی کو وقار حسین نے بتایا کہ خیابان سرسید میں میری کپڑوں کی د کان ہے جہاں میں اور میرے بھائی افنان اور بلال موجود تھے کہ میں نے ان سے کہا کہ گھر پانی دے آؤ تو افنان اور بلال میرے موٹر سائیکل پر گھر پانی دینے کیلئے گئے خیابان سرسید سیکٹر II نورانی مسجد کے قریب پہنچے تو افنان موٹر سائیکل پر بیٹھا فون سن رہا تھا کہ دو نامعلوم پٹھان آئے جنہوں نے کہا کہ آج آپ کو زندہ نہیں چھوڑیں گے اور سیدھی فائرنگ بانیت قتل کی جو ایک فائر افنان کے چھاتی کے سامنے بائیں جانب لگا اور وہ زخمی ہو کر گر گیا تو وہ دونوں نامعلوم لڑکے وہاں سے بھاگ گئے ۔
اسلام آباد سے مزید