• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس نے طالبان سفیر کی نامزدگی کو قبول کرلیا ہے، افغان وزارت خارجہ

کابل(نیوز ڈیسک)افغان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ روس نے باضابطہ طور پر طالبان کی جانب سے ماسکو میں سفیر کی نامزدگی کو قبول کر لیا ہےطالبان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ایک بیان میں کہاہے کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون مزید بڑھے گا پابندیوں کے شکار ممالک کے درمیان اقتصادی اور سیاسی تعلقات میں اضافہ ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ روسی حکومت نے اپریل میں طالبان پر عائد اس پابندی کو معطل کر دیا تھا، جس کے تحت وہ گزشتہ دو دہائیوں سے اسے ایک دہشت گرد تنظیم قرار دیتی آئی تھی۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق اس اقدام سے روس کو افغان قیادت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید