کوئٹہ (پ ر ) ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے زیراہتمام پرنٹ میڈیا کیلئے جاری ہونیوالے اشتہارات کو حکومت کی جانب سے BPPRA پر منتقل کرنے اور اخباری صنعت کو درپیش دیگر مسائل کے حوالے سے علامتی احتجاجی کیمپ جاری رہا شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے اشتہارات کی منتقلی سے پوری صنعت پر منفی اثرات مرتب ہونگے بیروزگاری میں اضافے سمیت عوام کو مستند آگاہی کے ذرائع بھی بندش کا شکار ہونگے ۔دیگر صوبوں کی نسبت بلوچستان میں فنڈزکی کمی کے باعث پہلے ہی صوبے کی واحد اخباری صنعت شدید مالی دباؤ کا شکار رہتی ہےشرکاء نے مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ 3 جون کو اخباری صنعت کے مطالبات کے حق میں بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔